• 0092-938280378
  • iconcontacts@wmi.edu.pk
ان شاءاللہ العزیز وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت پرچہ جات کی نظرثانی بمورخہ:10 شوال المکرم 1445ھ بہ مطابق 19 اپریل 2024ء ۔اور ضمنی امتحان کے لئے داخلے بمورخہ:20 تا 25 شوال المکرم 1445ھ بہ مطابق 29 اپریل تا 04 مئی 2024ء جبکہ ضمنی امتحان بمورخہ:23 ذوالقعدہ 1445ھ یکم جون 2024ء کوہوگا ۔ضمنی امتحان صرف تین دن پر محیط ہے۔

وحدت المدارس اسلامیہ

اشاعت التوحید والسُنة العالمیة کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیة پاکستان کا آفیشل ویب پیج

وحدت المدارس اسلامیہ

اشاعت التوحید والسُنة العالمیة کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیة پاکستان کا آفیشل ویب پیج

وحدت المدارس اسلامیہ

اشاعت التوحید والسُنة العالمیة کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیة پاکستان کا آفیشل ویب پیج

3

وحدت المدارس اسلامیہ

اشاعت التوحید والسُنة العالمیة کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیة پاکستان کا آفیشل ویب پیج

وحدت المدارس اسلامیہ

اشاعت التوحید والسُنة العالمیة کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیة پاکستان کا آفیشل ویب پیج

اہم اطلاعات




Course
Course

شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری

صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان
و امیر جماعت اشاعت التوحید و السنہ العالمیہِ

مخلوق کی خیر خواہی کیلئے جتنی بھی جماعتیں میدان میں آئیں ہیں ، ان میں انبیائے کرام کی جماعت سب سے اعلیٰ اور بہتر جماعت رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں مخلوق کی رہنمائی کیلئے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا تا ہم یہ سلسلہ نبی کریم ﷺ پرختم ہوا، اور جس طرح حدیث میں وارد ہے کہ ایک جماعت ایسی موجود رہے گی جو غلو کرنے والوں کی تحریف اور باطل پرست لوگوں کی غلط تا ویلات کا سدباب کرے گی۔ کسی بھی جماعت کی ترقی کا راز اس میں ہے کہ وہ قرآن اور حدیث کو تمام علوم سے بہترسمجھے اور اس کو تمام قوانین کے مقابلے میں سپریم لاء قراردے۔ اسی طرح وہ مدارس حقیقی معنوں میں دینی علوم کی اشاعت کے علمبردار ہو سکتے ہیں جو اپنے نصاب میں قرآن و سنت کو زیادہ اہمیت دے۔ اگر تاریخی حقائق کو مد نظر رکھا جائے تو برصغیر کے اس خطے میں جہاں پٹھان آباد ہیں ، علوم قرآن و سنت بہت بعد میں پہنچے ہیں اور یہاں پر منطق و فلسفہ اور دیگر فنون پر اس حد تک محنت ہوئی تھی کہ اس کا دسواں حصہ بھی قرآن وسنت کیلئے متعین کرنا گوارا نہیں تھا۔ جب رئیس المفسرین شیخ المشائخ مولانا حسین علی الوانی اور شیخ المشائخ مولانا عبید اللہ سندھی رحمہ اللہ کے شاگردوں نے قرآن انقلاب برپا کیا تو قرآنی علوم کی طرف طالبان علوم دینیہ کا رجحان بڑھ گیا اور یوں اس فکر کے حامل اہل علم کی جماعت وجود میں آگئی اور باضابطہ طور پر جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کی بنیاد رکھی گئی۔ شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طاہر رحمہ اللہ نے اشاعت التوحید و السنۃ کے حامی مدارس کی ایک تنظیم بنائی اور اس کا نام تنظیم المدارس رکھا ۔ مگر چونکہ اس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تھی اس لئے اس نام سے کسی اور جماعت نے اپنی رجسٹریشن کرالی۔ 26 جنوری2012ء کو پشاور میں جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری ہوا جس میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے نام سے اس تنظیم کو اس مقصد کے لئے فعال کر لیا گیا کہ یہ جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کے حامی مدارس کے درمیان رابطہ کا کام دے اور ان کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لئے ایک نظم میں شامل کیے جائیں

اہم اجلاسات

Course Course

اجلاس

یکم ستمبر 2022 مرکزی امیر اشاعت وصدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری دارلقران پنج پیر میں وحدت المدارس الاسلامیہ تحصیل صوابی سے ملحق مدارس دینیہ کے مھتممین خصرات کا اجلاس سے خطاب

اجلاس

کراچی۔ امیر جماعت اشاعت توحید و سنت و صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان شیخ القران و الحدیث مولانا محمد طیب طاھری کے زیر صدارت مسٔولین و مہتممین وحدت المدارس صوبہ سندھ کا اجلا س ہوا جسمیں ضلع مسٔولین نے کار گزاری پیش کی۔بورڈ کے سافٹ وئیر اور ویب سائٹ کے بارے میں شعبہ آئی ٹی کے انچارج جناب محمد اسماعیل صاحب نے بریفنگ دی۔آخر میں صدر وحدت نے آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتّب کیا۔ 6 نومبر 2022۔

اجلاس

صوابی- دارالقران پنج پیر میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے نۓ دفتر کا افتتاح شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان نے کیا۔اجلاس میں مرکزی اراکین بورڈ نے شرکت کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے سالانہ امتحانات پر تفصیلی بحث ہوئی۔