وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان میں خوش آمدید

درجہ متوسطہ، خاصہ سال اول، اور دراسات سال اول کے داخلے کے لیے بے فارم کا ہونا ضروری ہے۔

درجہ متوسطہ، خاصہ سال اول، اور دراسات سال اول کے داخلے کے لیے بے فارم کا ہونا ضروری ہے۔

درجہ متوسطہ، خاصہ سال اول، اور دراسات سال اول کے داخلے کے لیے بے فارم کا ہونا ضروری ہے۔

درجہ متوسطہ، خاصہ سال اول، اور دراسات سال اول کے داخلے کے لیے بے فارم کا ہونا ضروری ہے۔

درجہ متوسطہ، خاصہ سال اول، اور دراسات سال اول کے داخلے کے لیے بے فارم کا ہونا ضروری ہے۔

Sheikh Ul Quran wal Hadees

شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری

صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

و امیر جماعت اشاعت التوحید و السنہ العالمیہِ

 " مخلوق کی خیر خواہی کیلئے جتنی بھی جماعتیں میدان میں آئیں ہیں ، ان میں انبیائے کرام کی جماعت سب سے اعلیٰ اور بہتر جماعت رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں مخلوق کی رہنمائی کیلئے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا تا ہم یہ سلسلہ نبی کریم ﷺ پرختم ہوا، اور جس طرح حدیث میں وارد ہے کہ ایک جماعت ایسی موجود رہے گی جو غلو کرنے والوں کی تحریف اور باطل پرست لوگوں کی غلط تا ویلات کا سدباب کرے گی۔ کسی بھی جماعت کی ترقی کا راز اس میں ہے کہ وہ قرآن اور حدیث کو تمام علوم سے بہترسمجھے اور اس کو تمام قوانین کے مقابلے میں سپریم لاء قراردے۔ اسی طرح وہ مدارس حقیقی معنوں میں دینی علوم کی اشاعت کے علمبردار ہو سکتے ہیں جو اپنے نصاب میں قرآن و سنت کو زیادہ اہمیت دے۔ اگر تاریخی حقائق کو مد نظر رکھا جائے تو برصغیر کے اس خطے میں جہاں پٹھان آباد ہیں ، علوم قرآن و سنت بہت بعد میں پہنچے ہیں اور یہاں پر منطق و فلسفہ اور دیگر فنون پر اس حد تک محنت ہوئی تھی کہ اس کا دسواں حصہ بھی قرآن وسنت کیلئے متعین کرنا گوارا نہیں تھا۔ جب رئیس المفسرین شیخ المشائخ مولانا حسین علی الوانی اور شیخ المشائخ مولانا عبید اللہ سندھی رحمہ اللہ کے شاگردوں نے قرآن انقلاب برپا کیا تو قرآنی علوم کی طرف طالبان علوم دینیہ کا رجحان بڑھ گیا اور یوں اس فکر کے حامل اہل علم کی جماعت وجود میں آگئی اور باضابطہ طور پر جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کی بنیاد رکھی گئی۔ شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طاہر رحمہ اللہ نے اشاعت التوحید و السنۃ کے حامی مدارس کی ایک تنظیم بنائی اور اس کا نام تنظیم المدارس رکھا ۔ مگر چونکہ اس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تھی اس لئے اس نام سے کسی اور جماعت نے اپنی رجسٹریشن کرالی۔ 26 جنوری2012ء کو پشاور میں جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری ہوا جس میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے نام سے اس تنظیم کو اس مقصد کے لئے فعال کر لیا گیا کہ یہ جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کے حامی مدارس کے درمیان رابطہ کا کام دے اور ان کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لئے ایک نظم میں شامل کیے جائیں۔ "

تعارف و خدمات

قرآن وحدیث کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقاء اور اس کے قیام کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ اسلامی تعلیمات ہی پر کسی اسلامی معاشرہ کی بنیاد اور داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے۔ قرآن و حدیث اسلامی تعلیمات کا منبع ہیں اور دینی مدارس کا مقصد اس کے سوا اور کیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے ماہرین، قرآن و حدیث پر گہری نگاہ رکھنے والے علماء اور علوم اسلامیہ میں دسترس رکھنے والے رجال کار پیدا کئے جائیں۔ جو آگے مسلمان معاشرہ کا اسلام سے ناطہ جوڑنے، مسلمانوں میں اسلام کی بنیادی اور ضروری تعلیم عام کرنے اور اسلامی تہذیب و تمدن کی ابدی صداقت کو اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دیں۔

برصغیر میں دینی روایات اور اسلامی اقدار کے تحفظ و سر بلندی کے لئے علماء حق نے جو مجاہدانہ و سرفروشانہ کردار ادا کیا ہے، وہ تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ مشیت خداوندی نے بر صغیر کے اہل علم کے لئے یہ سعادت مقدر کی کہ انہوں نے ماٰثر اسلامیہ کی حفاظت کے لئے دیگر عالم اسلام کے طریق سے ہٹ کر مدارس دینیہ کے قیام و استحکام کا بے نظیر کارنامہ سر انجام دیا۔مدارس دینیہ کی یہ عظیم طاقت مختلف حصوں میں بٹی ہوئی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد اکا بر علماء دیوبند نے مسلمانانِ پاکستان کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے‘ مملکت ِ خداداد پاکستان میں دینی مدارس کے تحفظ و استحکام اور باہمی ربط کو مضبوط بنانے اورمدارس کو منظم کرنے کے لئے ایک تنظیم کی ضرورت محسوس کی۔

اہم اجلاسات

Meeting Image 1 Meeting Image 2

اجلاس ملاکنڈ ڈویژن 2025

2025-07-12

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کا سالانہ اجلاس مدرسہ دارلقرآن باروڑہ چکدرہ میں منعقد ہوا جس کی میزبانی مولانا گل باچا صاحب نے کی۔ اجلاس کی صدارت صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان و امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمد طیب طاہری صاحب نے کی ۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن مسئول مولانا طارق جمیل سمیت ڈویژن میں شامل تمام ضلعی و تحصیل مسئولین نے شرکت کی۔مرکزی دفتر سے ناظم اعلیٰ قاری شاد محمد صاحب ، صوبائی مسئول خیبرپختونخوا مولاناسمیع الحق صاحب اور ڈائریکٹر وحدت جناب محمد اسماعیل صاحب نے شرکت کی۔ ۔ اجلاس میں آنے والے امتحانات اور بورڈ کی نئی پالیسیوں بیان ہوئیں۔مسئولین کی طرف سے مرکزی دفتر عملے کو مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

Meeting Image 1 Meeting Image 2

اجلاس صوبہ سندھ کراچی 2025

2025-08-01

اگست 2025: صوبہ سندھ کراچی۔ وحدت المدارس الاسلامیہ صوبہ سندھ کا اجلاس صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ کے زیر صدارت جامعہ دارالقرآن لانڈھی کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان انجنئیر محمد اسماعیل ، صوبائی مسئول مولانا عبید اللہ اور اضلاع کے مسئولین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آنے والے امتحانات اور بورڈ کی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مسئولین کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور بورڈ کے نظم و نسق پر مکمل اعتماد کا اظھار کیا گیا۔ اجلاس میں دو تقرریاں عمل میں لائی گئی ، کراچی سٹی کیلئے مسئول مولانا مفتی محمد حامد طیبی اور کراچی غربی کیلئے مسئول مولانا ادریس کو مقرر کیا گیا ۔

Meeting Image 1 Meeting Image 2

اجلاس صوبہ پنجاب 2025

2025-07-19

وحدت المدارس الاسلامیہ صوبہ پنجاب کے تحت دارالعلوم مفتاح القرآن بھڈانہ اسلام آباد میں صوبائی اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان قائد انقلاب قرآنی شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ ، ناظم اعلیٰ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا قاری شاد محمد میرانی، ڈائریکٹر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان انجنئر محمد اسماعیل ، صوبائی صدر وحدت المدارس الاسلامیہ شمالی پنجاب شیخ الحدیث مولانا فرید احمد حقانی ، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا میر ولی اللہ جاجروی، مولانا عصمت اللہ خان ملتانی ، علامہ خضر حیات بھکروی اور صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے مسئولین کی شرکت۔ اجلاس میں صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ کا شرکاء سے بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ کے ترقی و استحکام کے حوالے سے پرمغز خطاب ۔ ناظم اعلیٰ وحدت المدارس الاسلامیہ قاری شاد محمد میرانی ، ڈائریکٹر وحدت المدارس الاسلامیہ انجنئیر محمد اسماعیل اور دیگر عہدیداران نے بورڈ کے نظم، امتحانات ، مہتممین کیلئے ہدایات اور دیگر پہلوؤں پر خطابات کئے ۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کیلئے نئے ناظم اعلیٰ کی تقرری عمل میں لائی گئی ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وحدت المدارس الاسلامیہ کے مرکزی دفتر سے جاری کیا جائے گا ۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے کابینہ کو دو بارہ بحال کیا گیا ۔ اس کے علاؤہ جناب قاضی لقاء المحسن کو متفقہ طور پر صوبہ پنجاب کیلئے نائب امیر مقرر کیا گیا ۔

Meeting Image 1 Meeting Image 2

اجلاس مردان ڈویژن 2025

2025-08-13

صوبائی اجلاس مردان ڈویژن وحدت المدارس اسلامیہ پاکستان بمقام:جامعہ جواہرالقرآن سلیم خان مھمان حصوصی: قائد انقلابی شیخ القران والحدیث و صدر وحدت المدارس اسلامیہ پاکستان حضرت علامہ مولانا محمد طیب طاہری صاحب، صوبایئ مسول وحدت المدارس اسلامیہ پاکستان مولانا سمیع الحق پشاوری صاحب،ناظم اعلی وحدت المدارس اسلامیہ پاکستان مولانا شاد محمد میرانی صاحب ڈاریکٹر وحدت المدارس اسلامیہ انجنیر جناب اسماعیل صاحب اور ناظم دفتر جناب ادریس شاہ صاحب اور باقی تمام مسولین نے شرکت کی میزبان: اسیر اسلام مفتی مجتبی عامر صاحب نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Meeting Image 1 Meeting Image 2

اجلاس پشاور ڈویژن 2025

2025-07-14

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت پشاور ڈویژن اجلاس جامعہ فیض القرآن والسنہ (گلشن پشاوری) ہشتنگری پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی مولانا محمد سمیع الحق پشاوری صاحب نے کی۔ اجلاس کی صدارت صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان و امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ نے کی۔ اجلاس میں پشاور ڈویژن میں شامل تمام ضلعی و تحصیل مسئولین نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ قاری شاد محمد صاحب ، صوبائی مسئول خیبرپختونخوا الشیخ مولانامحمدسمیع الحق صاحب، ڈائریکٹر وحدت جناب محمد اسماعیل صاحب، مولانا مومن گل طاہری اور صوبائی ترجمان وحدت المدارس الاسلامیہ مولانا مجاہد خان ترنگزئی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آنے والے امتحانات اور بورڈ کی پالیسی بیان کی گئ۔ مسئولین کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور مکمل اعتماد کا اظھار کیا گیا۔

Meeting Image 1 Meeting Image 2

اجلاس ہزارہ ڈویژن 2025

2025-07-27

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ہزارہ ڈویژن اجلاس مدرسہ تعلیم القرآن نیو بٹ دریاں نزد لاری اڈہ ضلع مانسہرہ میں منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی مدرسہ ہذا کے مہتمم پروفیسر مولانا محمد طیب زعفرانی صاحب نے کی۔ اجلاس کی صدارت صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان و امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ نے کی۔ اجلاس میں ہزارہ ڈویژن میں شامل تمام ضلعی و تحصیل مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا قاری شاد محمد میرانی اور ڈائریکٹر وحدت المدارس الاسلامیہ انجنئیر محمد اسماعیل نے شرکت کی اور وحدت المدارس الاسلامیہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے شرکاء کو بریفننگ دی۔ اجلاس میں آنے والے امتحانات اور بورڈ کی پالیسی بیان کی گئ۔ مسئولین کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور بورڈ کے نظم و نسق پر مکمل اعتماد کا اظھار کیا گیا۔

اعلان سالانہ داخلہ برائے سال 1447 ھ

Notification Image